Moula Zawwar Bana De
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Ali Shanawar
یا حسین شاہ کربلا آپ ہیں کریم باخدا پوری کیجئے میری دعا
اس برس کے اربعین میں کروڑوں زائرین میں نام ہو میرا لکھا ہوا
یا مولا، یا مولا، مولا زوار بنا دے مجھے اک بار صدا دے
میری قسمت کو جگا دے اپنا دربار دکھا دے
دل میں میری روح میں ارمان بسا ہے
خواب و خیالوں میں میرے کرب و بلا ہے
آنکھوں میں آنسو ہیں لبوں پر یہ دعا ہے
میرے تڑپنے کی وجہ تم کو پتا ہے
آنکھیں میری کاش کہ در آپ کا دیکھیں
ہاتھ میرے روضے کی جالی کو جو تھامیں
لب یہ میرے آپ کی چوکھٹ کو جو چومیں
لوگ مجھے عاشق شبیر پکاریں
شانوں پہ میں رکھے ہوئے شال عزا کو
گھر سے میں جس وقت چلوں کرب و بلا کو
بازو پہ باندھوں گا میں تعویذ رضا کو
ماں میری سینے سے لگائے گی دعا کو
کرب و بلا، شہر نجف سے میں بڑھوں گا
سردی ہو، گرمی ہو، میں پیدل ہی چلوں گا
راہ میں زواروں کی خدمت میں کروں گا
پرچم عباس اٹھا کر میں رکھوں گا
بھولا نہیں آپ کے اکبر کی جوانی
یاد ہے اصغر کی مجھے تشنہ دہانی
بن گیا زوار تو منت ہے یہ مانی
نام سکینہ پہ پلاؤں گا میں پانی
اے شہ کرب و بلا مجھے زوار بنا
یہ تمنا ہے میری اپنا دربار دکھا
چل دیئے اہل عزا سر پہ پرچم ہے کھلا
سب کی منزل ہے وہی کربلا، کرب و بلا
مجھے اپنا بنا لے اے میرے مولا حسین
مجھے مولائی بنا دے اے میرے مولا حسین
مجھے اک بار صدا دے اے میرے مولا حسین
میری تقدیر جگا دے اے میرے مولا حسین
مولا کربلا بلا لے، مولا کربلا بلا لے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.