Bas Woh Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fateh Puri
اسلام کی رگوں میں ہے جس کا لہو رواں
اعلان جس کی جیت کا کرتی ہے یہ اذاں
خیمے میں بانٹتا ہے جو نسخے نجات کے
ہیروں کو جس نے پرکھا اندھیرے میں رات کے
جس کے بجھے چراغ سے روشن ہے دو جہاں
ایسا خدا پرست نہیں کائنات میں
توحید کی جو بات کرے بات بات میں
نوک سناں بنا دے جو گلدستہ اذاں
ہو کر جوان بوڑھے بھی جنت میں جائینگے
یہ دیکھنا جسے ہو ذرا کربلا چلے
سو سال کے ضعیف کو کر دے جو نوجوان
ایسا نہیں ہے کوئی زمانے میں دیں پناہ
قائم اسی کی لا سے ہے دنیا میں لا الہ
رحمانیت ملاتی ہے خود جس کی ہاں میں ہاں
جس نے جبین وقت پہ ڈالی ہیں سلوٹیں
طوفان جس کی پیاس پہ لیتا ہے کروٹیں
جس کے دیے سے چلتی ہیں کترا کے آندھیاں
ھل من پکارنے لگے جب شاہ مشرقین
آواز دی صغیر نے لبیک یاحسین
جس کی زبان سمجھتا ہے جھولے میں بے زباں
اہل زمانہ دور نہ جاؤ یہیں رہو
مختار اور میر تکلم کو دیکھ لو
غربت میں بانٹتا ہے جو دنیا کو شاہیاں
جو بخش دے خطائیں وہ غفار ہے یہی
جو عیب کو چھپا دے وہ ستار ہے یہی
حر سے گناہگار کو دیتا ہے جو اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.