Sitam Yeh Kya Sar e Baghdad Dhaya Jata Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehputi
ستم یہ کیا سر بغداد ڈھایا جاتا ہے
جنازہ بیڑیوں میں بھی اٹھایا جاتا ہے
اسیر شام کا پوتا ہے قیدی بغداد
احد کا بدلا ابھی تک چکایا جاتا ہے
مسافروں کے لیے کیا نہیں ہے قبرستان
جنازہ کیا کبھی پل پہ پڑھایا جاتا ہے
ہیں نیزے سینے کی جانب تو کچھ ہیں پشت کی سمت
رکوع چودہ برس سے نبھایا جاتا ہے
اٹھا کے لائے ہیں مزدور لاش زنداں سے
غریبی کہتے ہیں کس کو بتایا جاتا ہے
نہ بیٹیوں ہی کا بغداد آنا ہے ممکن
نہ باپ ہی سے مدینے کو جایا جاتا ہے
جناب زہرا کے معصوم بچوں کو اکبر
بتا کے دین کے باغی ستایا جاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.