Jo Chal Raha Hai Nizam e Dunya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sonu Monu
جو چل رہا ہے نظام دنیا کرم ہے تیرا حسین کی ماں
نماز، روزہ، اذان، سجدہ، ہے تیرا صدقہ حسین کی ماں
خیال زہرا، کمال زہرا، جمال زہرا، جلال زہرا
وفا کی مسجد، حرم خدا کا، حیاء کا کعبہ حسین کی ماں
تیرے کھلونے منگاؤں بیٹا میں چاند سورج بلاؤں بیٹا
یہ کہہ کے گھر میں جھلا رہی ہے حسن کا جھولا حسین کی ماں
جو تیرے دشمن ہیں سارے کافر، کہاں پے جائینگے بچ کے آخر
علی بھی تیرا، نبی بھی تیرا، خدا بھی تیرا حسین کی ماں
ادب سے ہاتھوں کو باندھا ہوگا یہ حر نے دل میں بھی بولا ہوگا
حسین کی سمت جا رہا ہوں سنبھال لینا حسین کی ماں
زمیں تمہاری، فلک تمہارا، نمک تمہارا، تمہارے دریا
زمانہ صدیوں سے کھا رہا ہے تمہارا صدقہ حسین کی ماں
اس ہی میں توحید اور رسالت اس ہی میں قرآن اور ولایت
نصاب آل رسول ہے یہ تمہارا خطبہ حسین کی ماں
وہ حجتوں پر بھی عین حجت بس اس کے قدموں تلے ہے جنت
کہاں پے امت کی ساری مائیں، کہاں پے زہرا حسین کی ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.