Hawaye Madina Fazaye Madina
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w) recited by Rizwan Zaidi, Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi
ہوائے مدینہ فضائے مدینہ
بتاتی ہے ہر پل ہی خوشبو لٹا کر
مدینے کی صبحیں مدینے کی شامیں
مدینے کی راتیں اللہ اکبر
یہ قریے یہاں کے یہ رستے یہاں کے
فلک سے یہ اترے ہیں آئے جناں سے
یہ شہر مدینہ ہے شہر نبی ہے
ہے کب اس سے کوئی زمیں اور بڑھ کر
ہے الفت محمد کی شامل لہو میں
ہے معراج کی رات جب گفتگو میں
ستاروں سے آگے بھی جاتی ہے نظریں
نظر مجھ کو آتا ہے اوروں سے بہتر
یہی آرزو ہے یہی ہے تمنا
کبھی کاش میں بھی تو جاؤں مدینہ
کہوں میں دیار محمد میں جا کر
اے آقا تمہارا ہوں میں بھی تو نوکر
ہوا خلق جس کے لئے آسماں بھی
یہ مشرق یہ مغرب سمندر یہ گیتی
بنا سارا عالم ہی جس کے تصدق
وہ ذات پیمبر ہے ذات پیمبر
میری عزتیں ہیں محمد کے دم سے
بچاتے ہیں مجھ کو یہ ہر ایک غم سے
میں یہ جانتا ہوں میں یہ مانتا ہوں
نہ سرکار ہوتے تو پھرتا میں در در
مدینے کی گلیوں میں پھرتا رہوں گا
میں نعت نبی ہی پڑھوں گا سنوں گا
بلائیں اگر مجھ کو شہر مدینہ
تو پھر سوئے جنت میں دیکھوں نہ مڑ کر
میں ہوں خاک و کنکر میری کیا ہے ہستی
اسی واسطے تو ہر اک بزم میں ہی
سنا میں نے اظہار جب نام آقا
تو پاس ادب سے جھکا ہے میرا سر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.