Ya fatema zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Irfan Haider
یا زہرا یا زہرا
اعلان سنو اے دنیا والوں
ایام عزاے زہرا ہے
اور پیارے نبی کی بیٹی کا
ہر گھر میں ماتم برپا ہے
جو کہتی تھی یہ رو رو کر
دفنی افلیل یا علی
آؤ مل کر ایک کام کرو زہرا کا ماتم عام کرو
بن جاؤ ماتم دار راضی ہونگے سرکار
حق بنتا اس بی بی کا ہو شام و سحر بس ایک صدا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا
فاطمہ بضعتم منی ہے یہ فرمان نبی
امت نے جان کر بھی آپ کو رلایا بی بی
جب در گریہ بی بی معماری مارے گےء محسن بھی
نہ بھولیں گے ہم بی بی زخمی پہلو آپ کا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا۔۔۔
آپ دربار سے جب لوٹ کے آی شہزادی
اٹھارہ سالوں میں لگتی تھی ایک ضعیف جیسی
بالوں میں تھی سفیدی اور کمر بھی خم تھی
یہ حال تھا زینب نے بھی نہ پہچانا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا۔۔۔
غربت میں ساتھ اپنے والی کا نبھاتی رہی
زخمی حالت میں بھی ولایت کو بچاتی رہی
در کھٹکھٹاتی رہی سب کو بتاتی رہی
جب تک زندہ رہی علی کو نہ تنہا چھوڑا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا۔۔۔
چپ چپ کے آپ نے حسنین سے آنسوں بہاے
اپنے بابا کے مدینے میں اتنے زخم کھائے
غسل دینے کے لئے ہاے علی جب آے
ٹوٹی پسلیاں دیکھی چیخ کے روے مولا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا۔۔۔
دے چکے آپ کو جب ساتھ رداؤں کا کفن
رکھ کے جنازہ وہی بیٹھ گےء خیبر شکن
بولے ہٹا کر کفن آؤ حسین و حسن
بچے جب ماں سے لپٹے گھر میں یہ کہرام تھا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا۔۔۔
آے ہیں دیکھ کے زیشان اور عرفان عزا
کتنی اداسی ہے تربت پہ نہ سایہ نہ دیا
تعمیر ہو بقیہ ختم ہو اب اندھیرا
روشن ہو آپ کا روضہ بھی مثل کربلا
یا فاطمہ زہرا یا زہرا۔۔۔
نہ بھولیں گے نہ بھولیں گے دربار کبھی نہ بھولیں گے
اے بی بی آپ کا ہم زخمی رخسار کبھی نہ بھولیں گے
ہم کہتے رہیں گے رو رو کر اے بی بی آپ کے ہاتھوں پر
تلوار کے دست سے جو ہوا وہ وار کبھی نہ بھولیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.