Maan Khadija Ki Tarah Baba Payambar Ki Tarah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ماں خدیجہ کی طرح بابا پیمبر کی طرح
اور کب پایا کسی نے زوج حیدر کی طرح
کہتے ہیں ام ابیہا فاطمہ کو مصطفی
کرتے ہیں تعظیم ان کی اپنی مادر کی طرح
بیٹے بیٹی ان کے جیسے اور کس ماں کو ملے
زینب و کلثوم اور شبیر و شبر کی طرح
فاطمہ جزو محمد ہی تو ہے پھر کیا جھجک
مدح زہرا کیجئے مدح پیمبر کی طرح
جس طرح قرآن میں آیا لفظ کوثر ایک بار
فاطمہ بھی ایک ہیں قرآن میں کوثر کی طرح
ہو سکے تو ڈھونڈ کر لے آ مورخ کوئی ماں
محسنہ حق کی ہو جو زہرا کی مادر کی طرح
فاطمہ تفسیر کوثر معنی خیر کثیر
جن کے بچوں نے رکھی دنیا میں والفجر کی طرح
دشمنان مصطفی و فاطمہ ہیں دہر میں
صاحب اولاد ہو کر خوار ابتر کی طرح
بولا رضواں شوق سے جنت میں آؤ اے وجیہہ
منقبت لیکن سناؤ سبط جعفر کی طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.