Dafna Ke Fatima Ko Nahi Uth Sake Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
اس وقت تھی علی پہ مصیبت کی انتہا
رکھا تھا جب لحد میں جنازہ بتول کا
دفنا کے فاطمہ کو نہیں اٹھ سکے علی
اپنی کمر کو تھام کے بیٹھے رہے علی
کتنا اکیلا ہو گیا کوئی نہیں میرا
تم بھی علی کو چھوڑ گئیں تنہا فاطمہ
اب اپنے دل کا حال سنائے کسے علی
زخمی تھی کتنی ہائے حسین و حسن کی ماں
جب وقت غسل ٹوٹی ہوئی دیکھیں پسلیاں
اس وقت چیخ مار کے رونے لگے علی
تم تازیانے کھاتی تھی جب میرے سامنے
آتا تھا یاد حکم رسول خدا مجھے
کرتا نہ صبر ورنہ وہ سب دیکھ کے علی
لائے گی زخمی چہرہ تیری بارگاہ میں
یارب طمانچہ مارا گیا جس کو راہ میں
اب کر چکا ہے تیرے حوالے اسے علی
پہلو شکستہ تھام کے چلتی رہی ہو تم
گھر میں بھی اپنے گرتی سنبھلتی رہی ہو تم
یہ کہہ کے کتنی بار نہ جانے گرے علی
دیکھا تھا جب حسن نے کفن کھول کھول کر
چہرے کو دیکھتا رہا ماں بول بول کر
اب ماں نہیں ہے کیسے سنبھالے اسے علی
کٹتا ہوا وہ دیکھے گا بھائی کا جب گلا
زینب کو آکے دینا وہاں تم بھی حوصلہ
تنہا وہاں سنبھالے گا کیسے اسے علی
غم نے تمہارے مار دیا ہائے فاطمہ
اٹھتے ہوئے زمیں سے جو اٹھا نہیں گیا
بچوں مجھے سہارا دو کہتے رہے علی
ذیشان اور وجیہہ حسن کیسا وقت تھا
بچوں نے آ کے باپ کو جب حوصلہ دیا
لپٹا کے ان کو سینے سے رونے لگے علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.