Apne Ashkon Se Main Dho Leti Tere Zakhmon Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Qamar Baltistani
اپنے اشکوں سے میں دھو لیتی تیرے زخموں کو
ہائے لیکن میرے ہاتھوں میں رسن ہے بابا
میری چادر چھینی مجھ کو طمانچے مارے سہتی رہی جفا
زخمی تیرا سینہ بے سر ہے لاشہ
جاؤں گی لے کر میں بابا یہ صدمہ
بیٹی پہ قیامت ہے دیکھنا یوں تجھ کو بن میں پڑا ہوا
اصغر سے کہہ دینا نہ بھول سکے گی
جلتا تیرا جھولا فریادیں ماں کی
تیری بہن سکینہ یادوں کو تیری لے کر جاتی ہے بے ردا
پہنائیں عابد کو آکر زنجیریں
کہتا ہے وہ قیدی مقتل میں رو کر
حق تھا تیرا بابا تجھ کو کفن میں دیتا لیکن نہ دے سکا
کیسے نیند آئے گی زنداں میں مجھ کو
تاریکی میں دوں گی آوازیں تجھ کو
تب آکر بابا تم شام کربلا سے میرا حال دیکھنا
رونے کی فرصت بھی نہ مل پاتی ہے
پہرے میں یہ امت لے کر جاتی ہے
میں شام سے واپس آؤں گی اب نہ بابا تجھے رونے کربلا
سایہ میرے سر سے چھینا ظالم نے
روئی جب لاشے پر تب درے مارے
تب مجھ کو بچانے دریا سے بھی نہ آئے عباس باوفا
اب بھی سحاب اس زنداں میں ہے شہزادی
ہائے قمر بی بی کی آواز ہے آتی
تیری لحد پہ بابا رونے کا غمزدہ کو ارمان رہ گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.