Abbas Abbas Abbas Abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nabeel Rizvi
عباس، عباس، عباس، عباس
جو بالی سکینہ کا ہے چچا اس کا ہے پھریا سر پہ گھلا
جو باب نجات کھولتا ہے دل مشکل میں یہ بولتا ہے
وارث ہے میرا ابن حیدر رحمت بن کے میرے سر پر
علم کا سایہ ہے، علم کا سایہ ہے
مقبول میری کرتا ہے دعا سقائے حرم وہ رب وفا
تنہائی میں دل یہ کہتا ہے منہ پھیر لے چاہے سب دنیا
چاہے نہ ہو میرے پاس کوئی پر ساتھ تو ہے مولا میرا
دل میرا توڑ نہیں سکتا وہ مجھ کو چھوڑ نہیں سکتا
جب کوئی مشکل آتی ہے دل میرا جب گھبراتا ہے
تب میرا یقیں مجھ کو لے کر غازی کے علم پر آتا ہے
میرے دل سے یہ آتی ہے صدا ٹل جائے گی میرے سر سے بلا
جب چہلم کرنے مولا کا میں اذن زیارت پاؤں گا
حیدر کے در سے کرب و بلا میں پیدل چل کے جاؤں گا
سقائے سکینہ کا ہے کرم یہ سوچ کے ہی بڑھتا ہے قدم
جب ان کی عطا ہوگی مجھ پر جب ان کا صدقہ پاؤں گا
میں اپنے گھر کی چھت پر اک غازی کا علم لگواؤں گا
ہر مومن کے دل کی ہے دعا ہر ماتمی یہ دیتا ہے صدا
اب چاہے جان کا خطرہ ہو مولا کے جلوس میں جانا ہے
جھکنے نہیں پائے اہل عزا اس علم کو اونچا رکھنا ہے
ہاں میری حفاظت کرتا ہے ہر شیعہ علی کا کہتا ہے
عباس کا بدلہ لینے کو حیدر کے پسر کو آنا ہے
اللہ کے گھر کے بھی اوپر غازی کے علم کو لگنا ہے
کعبے پہ جو پرچم دیکھیں گے خود مہدی دوراں بولیں گے
وہ قافلہ شاہ والا کا جب شہر نبی سے نکلا تھا
سادات کے سر پہ جلوہ فگن سقائے حرم کا پنجہ تھا
کہتی تھی یہ زینب بنت علی میرے دل میں نہیں ہے خوف کوئی
ہم حامی ہیں مظلوموں کے اب سامنے جو بھی آ جائے
یہ کہہ کے سارے حسینی جواں اس دور کے ظلم سے ٹکرائے
کچھ جان کی اب پرواہ نہیں اس بات کا ہے میرے دل کو یقیں
یہ شاعری یہ نوحہ خوانی یہ ہم پہ عطائے غازی ہے
ایماں ہے نبیل اور اصغر کا یہ شہ کی کرم نوازی ہے
اس سفر میں آگے بڑھتے رہیں ہم نوحے یونہی پڑھتے رہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.