Hussain Ya Hussain, Hussain Be Kafan, Hussain Be Khata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سردار خلد مالک کوثر حسین ہوں
سبط نبی ہوں فاطمہ زہرا کا چین ہوں
ذبح عظیم شاہ شہیدان کربلا
پارا ہوں میں تو دھر میں قرآن صبر کا
بیٹا ہوں میں علی کا نواسہ رسول کا
زینب بہن ہے میری چہیتا بتول کا
قربانیاں یہ میری بھلائی نہ جائیں گی
جب کربلا بسے گی صدائیں یہ آئیں گی
میرے لئے رسول کے سجدوں میں طول ہے
مرضی میری خدا کو نبی کو قبول ہے
سوکھے گلے پہ میرے جو خنجر چلائے گا
مرقد میں فاطمہ کو علی کو ستائے گا
بابا علی کے ہاتھوں میں جو ذوالفقار ہے
مخصوص اس کا کفر کی نسلوں پہ وار ہے
میں جنگ کیوں کروں؟ کہ حسن کا میں بھائی ہوں
تم منکر خدا میں خدا کا فدائی ہوں
لڑنے کا قصد کر کے جو آتا وطن سے دور
بچوں کو ساتھ اپنے نہ لاتا وطن سے دور
بہنیں بھی بیٹیاں بھی میرے ساتھ ساتھ ہیں
مہمان کربلا میں تیرے ہم فرات ہیں
اترا تھا آسماں سے ستارا ہمارے گھر
کعبے کی سمت دیکھوں تو دیوار میں ہو در
پیاسا ہوں بے وطن ہوں غریب الدیار ہوں
زہرا کی بیٹیوں کے لئے دل فگار ہوں
پانی ہے میری ماں کے مہر میں لکھا ہوا
بچوں کو میرے پھر بھی یہ پانی نہ مل سکا
سیراب ہو رہے ہیں شتر اور اسپ بھی
آل نبی کے ہونٹوں پہ لکھی ہے تشنگی
چاہوں تو سنگ ریزوں سے پانی نچوڑ دوں
دشت بلا کے صحرا سے کوثر کو جوڑ دوں
خود کو خدا کے حکم سے مجبور کر لیا
پانی سے اپنے آپ کو لو دور کر لیا
کہتے ہیں رو کے تیرے عزادار یا حسین
رہبر ہے اپنا تیرا علمدار یا حسین
پیغام تیرا دیتے ہیں یوں سرور و ریحان
جیسے نماز عشق حسینی کی ہو اذان
اب میرے بعد اہل حرم دکھ اٹھائیں گے
بے پردہ اشقیا انہیں بلوے میں لائیں گے
سینے پہ سونے والی طمانچے جو کھائے گی
مجھ کو صدائیں دے گی چچا کو بلائے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.