Ya fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
تم نے ہم کو نہ بھلایا
ہم نے تم کو نہ بھلایا
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا
تجھ پہ شہزادیء کونین میری جان فدا
کیا ملا تجھکو زمانے سے مصایب کے سوا
بعد پیغمبر اسلام ہوی اور جفا
چھینی جاگیر فدک باپ کا ورثہ نہ دیا
تجھکو جھٹلایا گیا کتنا تڑپایا گیا
ہاے آفسوس محمد کا چمن لوٹ لیا
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا۔۔۔
وہ جو رہتے تھے شفاعت کے طلبگار سبھی
آ گےء گھر کو جلانے وہ ستمگار سبھی
تو نے آیات سنا دی سر دربار سبھی
پھر بھی جھٹلاتے رہے تجھکو گنہگار سبھی
تو نے جب نوحہ کیا ہنس دیےء أہل جفا
اور قرآن کی آیت نے یہ بین کیا
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا۔۔۔
پسلیاں ٹوٹ گیء جلتا ہوا در جو گرا
اور محسن کی شہادت کا تجھے درد ملا
روے اس بات پہ حیدر جو تجھے غسل دیا
تا دمِ مرگ تیرا ہاتھ نہ پہلو سے ہٹا
کیوں چھپایا تھا بھلا تو نے یہ زخم جفا
میں تیرے بعد اسی بات پہ ہوں محو بکا
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا۔۔۔
ماں چلی جاے تو لگتا ہے خدا روٹھ گیا
سایباں کوئی نہیں دنیا میں مادر سے بڑا
میری بی بی تیری میت پہ یہ بیٹوں نے کہا
نیند راتوں کی گیء آپ کا سایہ جو اٹھا
ہمکو تدپاؤ نہیں چھوڑ کے جاؤ نہیں
اب کہاں پاےنگے ہم آپ کے آنچل کی ہوا
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا۔۔۔
میں تیرے نام کی تسبیح جو پڑھتا ہوں کبھی
خوں رُلاتا ہے مجھے تیری مصیبت بی بی
وہ عبادت وہ مصلے پہ تیری نوحہ گری
ہاتھ ایک پہلو پہ ایک ہاتھ سے تسبیح پڑی
وہ رکوع اور سجود تیری غربت پہ درود
اس اذیت میں نمازیں نہ ہوی تیری قضاء
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا۔۔۔
اک پل کو بھی تیرے غم کو نہ میں بھول سکا
تیری مرقد کا سنا پھر میں بقیہ پہنچا
وہ اداسی وہ اندھیرا وہ ستمگار فضا
ہاے مرقد کی علامت کو بھی رہنے نہ دیا
روضہ بن جاے تیرا یہ ہے ارمان میرا
پھر وہاں جاے زیارت کو سبھی اہلِ عزا
یا فاطمہ سلام اللّٰہ علیہا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.