Main Ne Amn O Amaan Ke Sultaan Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
حق بجانب نہیں حقیر شام
دے دیا پھر بھی اس کو تخت شام
مولا شبیر کی اس میں لازم ہے
کوئی نہ کوئی مصلحت سن لو
میں نے امن و اماں کے سلطاں کی
ایک لکھی ہے منقبت سن لو
یہ زمیں آسماں یہ دونوں جہاں
یہ حسن کی ہے سلطنت سن لو
تم کو غالی کہے گا اور تم پہ
خوب فتوے کرے گا صادر وہ
ذکر سبط نبی سے جلنا ہی
مقصر کی خاصیت سن لو
جو محبان ابن حیدر ہیں
ان کے چہروں پہ شادمانی ہے
اور جو مجتبی سے جلتا ہے
اس پہ لعنت ہے انگنت سن لو
امن کے شاہ کی شجاعت بھی
اک الگ ہی مقام رکھتی ہے
تیغ شبیر کے آگے مت آنا
اسی میں ہی عافیت سن لو
کبریا کا یہی ارادہ ہے
یہ حسن سے خدا کا وعدہ ہے
بالیقیں ان کے سارے اعداء کی
ہو نہ پائے گی مغفرت سن لو
جو خود کو نوکر حسن کا کہتا ہے
اور عدوئے حسن کا حامی ہے
کہتا ہے سب کو مانتے ہیں ہم
شیخ جی کی منافقت سن لو
مجتبی کی ملی محبت جو
ہم نے یہ مصطفی سے سیکھی ہے
بغض سبز قبا کا رکھو گے
تو بگاڑو گے آخرت سن لو
شکر مولا میں ایک سید ہوں
میرا شجرہ حسن سے ملتا ہے
ہے یہ حسنین کا شرف بھی اور
یہی اس کی قومیت سن لو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.