Darwaza-e-Zahra Se Ata Hoti Rahe Gi
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
دروازہ زہرا سے عطا ہوتی رہے گی
تقسیم فرشتوں میں غذا ہوتی رہے گی
بس چادر زہرا ہی مسیحا ہے نبی کی
یہ اوڑھے رہیں گے تو شفا ہوتی رہے گی
شبیر کی ماں کہنے لگی وہب کی ماں سے
اے بی بی ترے حق میں دعا ہوتی رہے گی
اے زہرا کے منکر یہ نماز ایسی ہے تیری
جو وقت پہ پڑھ کر بھی قضا ہوتی رہے گی
غاصب کو برا کہنا خطا ہے تو یہ سن لو
زہرا کی قسم پھر یہ خطا ہوتی رہے گی
اے شیخ یہ دیوار حرم جڑ نہیں سکتی
یہ ٹوٹ کے مولا پہ فدا ہوتی رہے گی
ہم یاد دلائیں گے علی ولی اللہ
یہ سنت زہرا تو ادا ہوتی رہے گی
زہرا تیرے رومال کو درکار ہیں موتی
اشکوں کی خریداری سدا ہوتی رہے گی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.