Tu Hai Bara Rehman Maula Tu Bara Rehman
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
آدم سے تا بہ مہدی آخر تیری عطا
تیرے کرم کے بار تلے سارے انبیاء
موسی کے حق میں نیل میں رستہ بنا دیا
مسلوب ہو کے عیسی کے لب پر تھی یہ صدا
ہر دل میں تو مکین ہے کہنے کو لامکاں
احسان ہم پہ ہے تیرا اے رب ذوالجلال
امت میں اس کی پیدا کیا جو ہے بے مثال
دختر بتول جس کی حسن اور حسین لال
لحمک لحمی جس کا علی جیسا باکمال
قرآن و اہلبیت کو تو نے کیا یکجاں
رب نے کہا ادا کرو حق پیمبری
جس وقت آئے راہ میں منزل غدیر کی
تکمیل دین کرنا ہے اس وقت اے نبی
میدان خم میں اس طرح مولا ہوئے علی
اکملت لکم دین کا ہو جائے گا ساماں
معراج پر گئے جو رسول فلک جناب
معبود و عبد میں نہ رہا جب کوئی حجاب
اللہ نے نبی سے کیا اس گھڑی خطاب
درکار کیا ہے تم کو مجھے چاہیے جواب
بولے رسول بخش دے امت کو دے اماں
اس گھر کا فرد فرد خدا سے تھا ہمکلام
سجدے میں سر حسین کا لب پر خدا کا نام
خنجر تلے خدا سے یہ کہتے رہے امام
سر تیری نذر کرتا ہوں گھر دے چکا تمام
آتا ہوں تیری سمت میں دیتا ہوا اذاں
زہرا کے گھر ستارہ جو اترا تو یہ کھلا
محبوب پنجتن کو بہت رکھتا ہے خدا
مکتب حسن حسین کا یہ گھر بنا رہا
مسند نبی کی اس میں مصلی علی کا تھا
چوکھٹ پہ جس کی رہتا ہے جبریل سا درباں
خیموں سے آگ آگ سے اٹھاتا ہوا دھواں
ننھا سا ایک جھولا ہے شعلوں کے درمیاں
دامن جلا سکینہ کا کیسے بجھائے ماں
باندھی گئی ہیں ہاتھوں میں زینب کے ریسماں
اجڑا ہوا ہے قافلہ سجاد ساربان
اکبر نثار کر دیا اصغر بھی دے دیا
عباس اور قاسم و حر کو بھی رو چکا
زینب کے دونوں بچوں کو صحرا میں کھو چکا
اب دست ظلم چادر زینب تک آ گیا
لے دیکھ لے حسین کے چہرے کا اطمینان
حمد خدا ہے نعت نبی ذکر پنجتن
اس کے سوا تو کچھ بھی نہیں ہے میرا سخن
یاد حسین ہے میرا سرمایہ نہن
ہے کربلا کی خاک سے آسودہ جو بدن
کیسے فشار قبر ہو پھر سرور و ریحاں
آئی صدا حسین کی اے قادر و قدیر
بیٹی علی کی میری بہن ہو گئی اسیر
بے دست میرا بھائی ہے تو سب کا دستگیر
کوفے کی شہزادیاں کیسے ہوئیں فقیر
پھر بھی میں نوک نیزہ پہ دیتا ہوں یہ بیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.