Aye Zee Ul Qad Mein Musa Kazim Ke Ghar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Raza (a.s)
آئے ذی القعد میں موسی کاظم کے گھر
بی بی معصومہ قم امام رضا
اک صدف میں خدا سے ملے دو گہر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
نام دختر کا اپنی رکھا فاطمہ
اور بیٹے پہ دادا علی کا رکھا
نجمہ خاتون کے دونوں نور نظر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
پہلی ذی القعد سے گیارہ ذی القعد تلک
کہہ رہے تھے مسلسل یہ آکر ملک
مولا دونوں مبارک ہو لخت جگر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
پہلی ذی القعدہ کو فاطمہ معصومہ
گیارہ ذی القعد کو مولا امام رضا
فرش پر آئے نوری جہاں چھوڑ کر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
اک نے آباد مشہد، خراساں کیا
اک نے آباد قم کا شہر کر دیا
ملک ایران میں علم کے دو ہیں در
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
اک علی کے عمامے کا وارث ہوا
اک کے حصے میں ہے فاطمہ کی ردا
شجرہ طیبہ کے ہیں دونوں ثمر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
ہو اگر آپ کی مجھ پہ نظر کرم
دونوں روضوں کا دیکھوں میں جاہ و حشم
ہے یہی التجا لب پہ شام و سحر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
موسی کاظم کے گھر اترے قرآن دو
آئے دین خدا کے نگہبان دو
بن کے دین الہی کے خاطر سپر
بی بی معصومہ قم امام رضا بی بی معصومہ قم امام رضا
اس قصیدے کا مجھ کو صلہ چاہئے
مالکوں! آپ کی بس رضا چاہئے
محتشم کی دعا ہے یہی مختصر
بی بی معصومہ قم امام رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.