Tawheed Ki Baqa Hussain Badshah
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Zakir Bilawal Ali Hussaini
توحید کی بقاء حسین بادشاہ
ہے فخر انبیاء حسین بادشاہ
جن کی وجہ سے مسجدوں میں آتی ہے اذاں
اسلام کی رگوں میں ان کا لہو رواں
وہ ہی بنائے لاالہ حسین بادشاہ
ہر باضمیر شخص پر ان کا احسان ہے
ماں باپ بہن بھائی کی بتائی شان ہے
ایسا کریم آقا حسین بادشاہ
سرور کو بلایا تھا خالق نے عرش پر
روز عاشور جس نے بلایا ہے فرش پر
وہ نفس مطمئنہ حسین بادشاہ
جنت کی آرزو اور مالک سے دشمنی
بغض علی ہے دل میں ذرا سوچا ہے کبھی
جنت کا بھی تو شہنشاہ حسین بادشاہ
روکے گا کیسے ماتم و مجلس کو یہ لعین
ہے جان سے بھی پیاری عزاداری بالیقین
سانسوں میں جو بسا حسین بادشاہ
ذکر حسین پاک ہے ساجد کی بندگی
ان کی ولا ہی اصل میں ہے میری زندگی
ضامن ہے یہ نجات کا حسین بادشاہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.