Qadam Rakha Hussain Ne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
مولائیوں کا وقت بچایا حسین نے
رب سے براہ راست ملایا حسین نے
وہ آ گئے ہیں حسین
دنیا کے جھنجٹوں سے چھڑایا حسین نے
موسی کہاں ہو دیکھ لو حر کو حبیب کو
آ رہے ہیں حسین
فلک سے جب زمین پر قدم رکھا حسین نے
یزیدیت کے قصر کو ہلا دیا حسین نے
جو تو کہے گا آج سے وہی کہیں گے اہل دل
جو تو سنے گا آج سے وہی سنیں گے اہل دل
کیا معاف حر تیرا کہا سنا حسین نے
حسین ہے تو مطمئن خدائے مشرقین ہے
اذان اور نماز کے لبوں پہ یا حسین ہے
کیا ہے کس خلوص سے خدا خدا حسین نے
اسی لیے وہ آج بھی شریکۃ الحسین ہے
یزید کے سوال کا جواب دینے کے لیے
بہن سے اپنی پوچھ کر نہیں کہا حسین نے
پسر نہیں تھے دے دیئے تجھے ہے اعتراض کیا
کریم اپنی موج میں جب آ گیا تو آ گیا
خدا کا بھی لکھا ہوا بدل دیا حسین نے
نکل کے باغ خلد سے وہیں پہ دل لگائیں گے
زمین پر ابلیشر ادھر ادھر نہ جائیں گے
بتا دیا ہے کربلا کا جب پتہ حسین نے
رباب تیرے لال کے سبب ہے آج زندگی
لہو کی ایک بوند بھی زمین پر نہ گرنے دی
جہاں کو بھوک پیاس سے بچا لیا حسین نے
فرار روحیں ہو گئیں بدن کا توڑ کر قفس
صدا یہ آئی عرش سے حسین بس حسین بس
دکھایا جب کمال ذوالفقار کا حسین نے
نبی نے ناز اٹھائے تھے نبی کا نام بچ گیا
خدا نے ناز اٹھائے تھے خدا کا دین بچ گیا
ادھار تو کسی کا بھی نہیں رکھا حسین نے
کریم کا کرم کبھی نہیں رکا نہیں رکا
تکلم اس برس بھی پھر سخی نے مان رکھ لیا
کلام پھر عطا تجھے کیا نیا حسین نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.