Kul Yaum e Ashoora Kul Arz e Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
کل یوم عاشورا کل ارض کربلا
یا اباالاحرار یا اباالاحرار یا حسین
جو دن ہے روز عاشورہ اور جو زمیں ہے کربلا
دیکھئے تفسیر اس دن کی ذرا پڑھ کے کساء
حضرت جبریل سے جس دم محمد نے کہا
یؤلمنی ما یؤلمہم ویحزننی ما یحزنہم
جس نے ان کو دکھ دیا ہے مجھ کو رنجیدہ کیا
تیری قربانی کا صدقہ اے شہید کربلا
ہے زمین و آسماں کو یہ شرف تب سے ملا
بر سر نوک سناں دیکھا تو قدرت نے کہا
کل یوم عاشوراء کل ارض کربلاء
مثل عاشورہ ہے ہر دن ہر زمیں ہے کربلا
سب کو خبر ہے سب کو پتا ہے خلد بریں کے مالک ہیں
ساقی کوثر قاسم جنت عرش و زمیں کے مالک ہیں
شمر ستمگر سوچ ذرا تو کاٹ رہا ہے کس کا گلا
عدو لمن عاداہم ومحب لمن احبہم
ان کا عدو ہے میرا دشمن دوست ہے ان کا دوست میرا
سبھی نبی کے کلمہ گو تھے سبھی نمازیں پڑھتے تھے
کرب و بلا میں سبط نبی کے خون کے لیکن پیاسے تھے
حفظ کیا قرآن مگر یہ قول نبی نہ یاد رہا
حرب لمن حاربہم وسلم لمن سالمہم
ان سے رفاقت مجھ سے رفاقت ان کا عدو دشمن ہے میرا
جس کے لیے تطہیر کی چادر آیت بن کر آئی تھی
دشت بلا میں ننگے سر وہ زینب زہرا جائی تھی
بالوں سے پردہ کرتی تھی کرتی تھی یہ آہ و بکا
قتل کیا میرے بھائی کو چھین لی میرے سر سے ردا
لحمہم لحمی ودمہم دمی نفسک نفسی جن کو کہا
چار نفس حسنین و زہرا مولا علی تھے زیر کساء
صد افسوس بھلایا تم نے قول رسول اکرم کا
روح پیمبر روح زہرا کیوں نہ کریں پھر واویلا
صبح دہم شبیر نے جب اکبر سے کہا اذان کہو
وقت شہادت آ پہنچا ہے شکر خدا ہر آن کرو
ہم ناطق قرآن ہیں بیٹا قرآن سنو قرآن پڑھو
تیری اذاں آغاز ہے بیٹا اور انجام میرا سجدہ
بعد نبی کے ظلم وہ ڈھائے اہل ستم نے زہرا پر
قتل کیا جلتی ریتی پر بنت نبی کا لخت جگر
ایک طرف تھا پیاس کا صحرا ایک طرف بہتا دریا
لاشہ سرور اہل جفا نے گھوڑوں سے پامال کیا
شام غریباں جلتے خیمے دور تلک ہو کا عالم
آگ کے شعلوں کے اندر برپا تھا بھرے گھر کا ماتم
ریحان لبوں پہ زینب کے بس ایک صدا تھی ایک دعا
کچھ بھی نہیں درکار ہمیں ہے ہم کو ملے بس تیری رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.