Hur Ka Muqaddar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Hurr (a.s) recited by Syed Reza Abbas Zaidi
ایک قطرے کو گھڑی بھر میں سمندر دیکھ کر
رشک نبیوں کو بھی ہے حر کا مقدر دیکھ کر
کیوں نہ ملتا حر کو دامان حسین ابن علی
پاؤں پھیلائے تھے اس نے بھی تو چادر دیکھ کر
رات بھر سویا نہیں بے چین تھا بیدار تھا
سو گیا خاک شفا کا نرم بستر دیکھ کر
مل گیا رومال زہرا زانوئے شبیر بھی
بھیک شہ نے حر کو دی ظرف گداگر دیکھ کر
صبح عاشورہ جب آیا حر جھکائے اپنا سر
سب خطائیں بخش دیں شہ نے جھکا سر دیکھ کر
ناپنے والے قد ریحان بزم شعر میں
ہو گئے ہیں دم بخود بالائے ممبر دیکھ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.