Murshid Hussain Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میرا مرشد میرا مالک میرا قبلہ میرا کعبہ
میرا مرشد حسین ہے میرا مالک حسین ہے
میرا آقا میرا مولا میرا سائیں میرا داتا
یہ دنیا ہو یا وہ دنیا میرا مولا حسین ہے
لوح و قلم کا مالک زہرا کا لال ہے
فطرس کا استخارہ راہب کی فال ہے
حر نے یہ کہا ملتا ہے خدا جسے ملتا حسین ہے
نوک سناں پر تو نے قرآں سنایا ہے
لاالہ الا اللہ کو تو نے بچایا ہے
آواز یہ کلمہ دیتا ہے میرا کلمہ حسین ہے
دنیاۓ بے ثبات کا ان سے ثبات ہے
حکم ان کا اور کلام مجید ایک بات ہے
کر مدحت حسین اسی میں نجات ہے
بے عیب حق کی ذات ہے یا ان کی ذات ہے
عرفے دی اے روایت ستر ہزار حج
احرام کالے پا کے کہندے زوار آج
اسی کرب و بلا دے حاجی آں ساڈا مکہ حسین اے
اس منزل نیاز کے سالک حسین ہے
جب تک خدا کا ملک ہے مالک حسین ہے
سرکار دبیر نے فرمایا میرا مولا حسین ہے
ماتم دی صف تے آ کے کوئی وی غیر نئی
رنگ و نسل دی کوئی تفریق نا رہی
ساڈا ماتمدار قبیلہ اے ساڈا رشتہ حسین اے
مروں جو فرش عزا پر تو عید ہو جائے
خدا کرے میرا بچہ شہید ہو جائے
کرم حسین کا مجھ پر مزید ہو جائے
عجیب جذبہ ہے ہر ماں دعائیں کرتی ہے
ہر ماں نے کہا میرا بچہ تیرا صدقہ حسین ہے
ان جیسے کتنے تیرے عاشق مزید ہیں
خواجہ، بھٹائی، باہو تیرے مرید ہیں
جسے لعل قلندر کہتے ہیں تیرا بندہ حسین ہے
دنیا میں شہ کا سجدہ سجدوں کا تاج ہے
نبیوں کے سب سجدوں پر اس کا ہی راج ہے
خود خانہ کعبہ کہتا ہے میرا قبلہ حسین ہے
میری روح کا محور حسین حسین
وہ ناز پروردگار ہے
وہ نبی کا نور عین ہے
میرے دل کے اندر حسین حسین
دوش نبی کا سوار ہے
فاطمہ کا چین ہے
وہ باخدا حسین ہے
وارث وسیلہ ساڈا بس او حسین اے
سانو دیندا حسین اے
جیہڑا نبی دا پیارا زہرا دا چین اے
اکبر تے تکلم کہندے نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.