Ali Wali Allah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer recited by Mir Sajjad Mir
اسلام ہوا پورا ہر کام ہوا پورا
جیسے ہی نبی نے فرمایا علی ولی اللہ
الیوم اکملت لکم کی آیات جونہی اتری
کچھ لوگوں کی آئی نظر صورت بھی اتری اتری
دل تھام کے کہتے تھے ہم کیوں آئے گھر سے
یہ جینے نہیں دے گا صدمہ علی ولی اللہ
ہاتھ علی کا خم میں اٹھا کے آقا نے فرمایا
میں جس جس کا مولا ہوں اس کا یہ علی ہے مولا
پھر پیارے نبی بولے ہر کوئی اسے دیکھے
ہے اب سے یہی سب کا مولا علی ولی اللہ
بچو! اک منکر یہ بولا قول نبی کیوں مانوں
ہیں ساری باتیں جھوٹی حیدر کو ولی کیوں مانوں
تھا حارث اس کا نام جس کا ہوا یہ انجام
پتھر سے اسے رب نے مارا علی ولی اللہ
قنبر سے یہ پیارے نبی نے ہنستے ہوئے فرمایا
خواہش تھی جس کی دل کو وہ حکم خدا ہے آیا
لے لو سب کے پالاں جائے نہ کوئی انسان
بہروں کو بھی یہ سننا ہوگا علی ولی اللہ
خالق کا ولی ہے علی علی، احمد کا وصی ہے علی علی
داماد پیمبر علی علی، زہرا کا شوہر علی علی
ہم سب کا مولا علی علی، حسنین کا بابا علی علی
احمد کا برادر علی علی، ہے ساقی کوثر علی علی
اپنا مولا کوئی نہیں ہو سکتا سوائے حیدر
زہرا نے مشکل سے بچائی ہے یہ ولائے حیدر
بی بی کو محبت ہے حیدر کی ولایت سے
ہے ان کا پسندیدہ جملہ علی ولی اللہ
بھٹکوں تو سہارا علی علی، ڈوبوں تو کنارہ علی علی
قرآں کی تلاوت علی علی، ہے عین عبادت علی علی
سجاد کی چاہت علی علی، ہے سب کی ضرورت علی علی
مومن کی ہے پہچان، کلمے کی یہی ہے جان
عیسی کا مولا علی علی، موسی کا مولا علی علی
ہم سب کا نعرہ علی علی، یوسف سے پیارا علی علی
موسی کو بچائے علی علی، یونس کو کھلائے علی علی
تارے کو بلائے علی علی، سورج پلٹائے علی علی
سمجھوتہ نہ تم اس پر کرنا علی ولی اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.