Wasiyate zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mesum Abbas
زہرا کی اب جہاں سے رخصت ہے یا علی
تم سے یہی ہماری وصیت ہے یا علی
یا علی میرے میت پر
میرا حق کھانے والے نہ آئیں
دربار میں تیری زہرا کو
جھٹلانے والے نہ آئیں
یا علی میرے بابا ہر لمحہ
جس در کو چوما کرتے تھے
اس در کو جلانے والے
اور جلوانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
یا علی میرے حسرت تھی تم کو
بابا کے ممبر پر دیکھوں
ہاے تیری جگہ اس پر
آ جانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
یا علی پہلو بھی شکستہ ہے
بالوں میں سفیدی چھای ہے
زہرا کو تیری اس حالت میں
پہنچانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
یا علی میرے محسن پر گریہ
حق تھا میرا جو چھین لیا
یا علی مجھے مرتے مرتے بھی
تڑپانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
یا علی زینب کی آنکھوں میں
مجھے خوف دکھای دیتا ہے
گردن میں تیری ہاے تنگ رسن
پہنانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
یا علی میری میت کو چھپ کر
تاریکی میں دفنا دینا
رونے کے لئے مجھ پر مجھکو
رلوانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
سلمان میں بی بی کا نوحہ
میثم کے لئے کیسے لکھوں
جب تک جنت میں لے جا کر
لکھوانے والے نہ آئیں
یا علی میرے میت پر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.