Aman Main Bohat Pyasa Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Laiq Raza
زخموں سے چور چور تھا جب فاطمہ کا چین
مادر کو دیکھا اور یہ کرنے لگا یہ بین
اماں میری اماں میں بہت پیاسا ہوں میں بہت پیاسا ہوں
اماں میں بہت پیاسا ہوں
مقتل میں بکھرے ہیں لاشے
سب تین دن کے ہیں پیاسے
پردیس میں اجڑا گھر میرا
اس دم لبوں پہ ہیں نالے
اماں ادھر تو دیکھو ذرا
میں نے بسائی دشت و بلا
وعدے نبھائے بچپن کے
یہ مرثیہ ہے پیاسے کا
بالی سکینہ روتی ہے
منہ آنسوؤں سے دھوتی ہے
بیٹھی ہوئی ہے زیر علم
بابا کا نوحہ سنتی ہے
عباس باقی نہ اکبر
مقتل میں سوتے ہیں اصغر
عون و محمد اور قاسم
بچھڑے ہیں میرے سب دلبر
زینب ہے خیمے کے در پر
وہ دیکھ نہ لے غم کا منظر
جاؤ سنبھالو زینب کو
روتی ہے نوحہ یہ سن کر
تنہا لڑا ہوں لاکھوں سے
گزرا ہوں سب کے لاشوں سے
بس رہ گیا ہے اک سجدہ
زخمی ہوا ہوں تیروں سے
اے لائق مولا کا نوحہ
مظہر کے لفظوں کا پرسہ
اہل عزا ہیں ماتم میں
اس بات پر ہے یہ گریہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.