Zahra Ke Lal Jan e Rasool e Zaman Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Raza Hasni
زہرا کے لعل جان رسول زمن حسین
خیبر شکن علی ہیں تو باطل شکن حسین
دنیا میں دو نواسے نبی کے ہیں منفرد
پہلے کسی کا نام نہیں تھا حسن حسین
یہ ہے تمہارے خون کے چھینٹوں کا معجزہ
سرسبز ہے جو دین نبی کا چمن حسین
یہ سب تمہارے اسم گرامی کا فیض ہے
ہوتا نہ آج لفظ کہیں پنجتن حسین
اے کاش مجھ کو اس کا تیمم نصیب ہو
جو خاک بن گئی تھی تمہارا کفن حسین
یہ تیرے خاندان کی مدحت کا فیض ہے
محشر ہے اپنی ذات میں خود انجمن حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.