Logo Janaza Hai Ye Damad-e-Mustafa Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Qaiser Abbas
لوگو جنازہ ہے یہ داماد مصطفی کا
آغاز ہو رہا ہے کوفے سے کربلا کا
کرنے تیمار داری آئے یتیم بچے
کوزوں میں دودھ سارے لائے یتیم بچے
جس دم چلا ہے گھر سے تابوت ایلیا کا
رو کر پکارے حیدر عباس کے حوالے
بیٹی تمہاری چادر عباس کے حوالے
غازی بنے محافظ تطہیر کی ردا کا
لپٹی ہوئی پدر سے روتی ہے بنت حیدر
بابا بھی چل بسے ہیں بچھڑی ہیں ہم سے مادر
جاری ہوا ہے گھر میں یہ سلسلہ عزا کا
میت علی کی لے کر حسنین جا رہے ہیں
ماتم کی صف ملائک سارے بچھا رہے ہیں
کرتے بپا ہیں ماتم سب شیر کبریا کا
قیصر پڑھے گا کیسے لکھے غلام کیسے
سر خون میں ہے ڈوبا مولا علی کا ایسے
جیسے کہ خوں فشاں تھا منظر وہ کربلا کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.