Fakhr e Mustafa Hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
فخر مصطفی ہے فاطمہ
زوج مرتضی ہے فاطمہ
ہو جہاں پے دیں کی پرورش
بس وہ گھر تیرا ہے فاطمہ
آئیں گے لباس خلد سے
تو نے کہہ دیا ہے فاطمہ
خانہ خدا کا آپ کے
گھر سے راستہ ہے فاطمہ
کرتی ہیں طواف غیرتیں
کعبہ حیا ہے فاطمہ
جو ہے ایلیاء دو جہاں
اس کی اہلیہ ہے فاطمہ
مسکرا کے بولے مرتضی
میری ہمنوا ہے فاطمہ
اب بھی مشکلوں میں معجزن
تیرا معجزہ ہے فاطمہ
کرتہ شیر پے بچے نہ کیوں
آپ نے سیا ہے فاطمہ
دو جہاں میں لعنتی ہے وہ
جس سے تو خفا ہے فاطمہ
یاسر ہنر کا یہ ہنر
آپ کی عطا ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.