Wasiyate bibi fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
بعد بابا کے جو گزری وہ مصیبت سن لو
یا علی فاطمہ زہرا کی وصیت سن لو
آج رخصت ہو رہی ہے تم سے زہرا یا علی
پردہء شب میں میری میت اٹھانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
پسلیاں توڑی گئیں کیسے یہ بتلاؤں گی میں
حشر کے میداں میں بھی اس حال میں آؤں گی میں
ہاتھ پہلو سے نہ تم میرا ہٹانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
وہ مصیبت آپ نے اچھا ہوا دیکھی نہیں
اب میں سیدھے ہاتھ تسبیح پڑھ سکتی نہیں
ایسا قنفذ نے ہے مارا تازیانہ یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
کہتی ہے زینب یہ مجھ سے دیکھ کر چہرہ میرا
آپ کے رخسار پر یہ نیل ہے کیسا پڑا
میں نے کھایا ہے طمانچہ مت بتانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
تازیانے کی اذیت کا اٹھانا اک طرف
وہ طمانچے قتل محسن در جلانا اک طرف
سب سے مشکل تھا مگر دربار جانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
جب میری تلقین پڑھنا یاد کر لینا ذرا
در کے گرنے سے میرا بازو بھی ہے ٹوٹا ہوا
میرے شانوں کو ذرا دھیرے ہلانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
چاہے آجائے قیامت مجھ سے یہ وعدہ کرو
جب تلک مولا میرے شبیر کی مرضی نہ ہو
تب تلک میرا جنازہ مت اٹھانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
جب سے آئی ہوں پلٹ کر فکر ہے مجھکو یہی
میں تو پردے میں گئی پھر بھی ضعیفہ ہو گئی
بے ردا دربار ہے زینب کو جانا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
کربلا میں جب میرے مظلوم پر خنجر چلے
پیاس کے عالم میں وہ غازی کو جب آواز دے
میں بھی آؤں گی وہاں پر تم بھی آنا یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
ہاتھ پہلو پر رکھے بولی تکلم فاطمہ
میں دعا کرتی ہوں تم آمین کہہ دینا ذرا
جلد آئے میرے مہدی کا زمانہ یا علی
آج رخصت ہو رہی ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.