To Ibn e Ali Hai Aalam Ka Wali Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Meetham Abbas
اے قمر بنی ہاشم کر نظر کرم حاکم دیتے ہیں صدا خادم عباس، عباس
تو ابن علی ہے عالم کا ولی ہے تو شاہ کا لشکر تو شیر جری ہے قافلہ سالار حرم ابالفضل
آٹھ محرم کو مجھے سقا بنا کے
گروی کیا باندھ کے اک ڈوری علم پہ
ماں نے کیا مولا مجھے تیرے حوالے
چاہے دشمن ہو زمانہ تو اگر ساتھ ہے مولا
ٹوٹ نہیں سکتا بھرم ابالفضل
تم کو الہی سے یداللہ نے مانگا
بیٹا تمہیں کہتی ہیں خود فاطمہ زہرا
سائے میں رہتے ہیں تیرے سید والا
تو سکینہ کا چچا ہے تو شہنشاہ وفا ہے
نسل علی جاہ و حشم ابالفضل
مولا علی ابن علی
حضرت عباس علی ابن علی
دل حساس علی ابن علی
دین کے الماس علی ابن علی
رکھنا ہمیں پاس علی ابن علی
کس نے کہا تیری عطا عام ہے مولا
تیرا سخاوت میں بڑا نام ہے مولا
بگڑی بنا دینا تیرا کام ہے مولا
سارے عالم کے نگہدار ثانی حیدر کرار
خاص کرو ہم پہ کرم ابالفضل
عشق علی ابن علی
رب علی ابن علی
عقدہ کشا علی ابن علی
باب عطا ابالفضل، مولا میرا ابالفضل
ثانی حیدر علی ابن علی میرا ابالفضل
دین کے محور علی ابن علی وفا ابالفضل
بازوئے سرور علی ابن علی کشا ابالفضل
شیر دلاور علی ابن علی
پشت سے رہوار کی جب آئے زمیں پر
بولا مولا میرے تم نے نہیں دیکھا پلٹ کر
بوڑھا اسی پل میں ہوا تیرا برادر
اک قیامت ہوئی برپا آگئیں دشت میں زہرا
شہ کی کمر ہو گئی خم ابالفضل
کیوں نہ خدا تم کو پکاروں میں وفا کا
بازو جدا ہو گئے کچھ بھی نہیں بولا
زخمی ہوئی تیر سے جب مشک سکینہ
باخدا ٹوٹ گئی آس خاک پر گر گئے عباس
کھا گیا مشکیزے کا غم ابالفضل
غم نہیں بے گور و کفن لاشہ میرا ہے
ہاں علمدار ہے زینب دیں کی سالار ہے زینب
میثم و اذلان یہ غازی کی صدا ہے
غم ہے بڑا سر میری زینب کا کھلا ہے
اب نہ کہو رب کی قسم ابالفضل
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.