Sakina Kehti Thi Baba Mujhe Bohat Mara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
سکینہ کہتی تھی بابا مجھے بہت مارا
جہاں بھی جس نے بھی چاہا مجھے بہت مارا
یہ درد ہو گا فراموش نہ کبھی مجھ سے
تھے اس کے ہاتھ تمہارے لہو میں ڈوبے ہوئے
کہ جن سے شمر نے بابا مجھے بہت مارا
مدینے والے محمد کی میں نواسی ہوں
بتایا جس گھڑی میں فاطمہ کی پوتی ہوں
جو نام دادی کا آیا مجھے بہت مارا
یوں اپنے بچوں کو بازار میں ہنساتے رہے
خوشی کے واسطے ان کی مجھے رلاتے رہے
میں چپ ہوئی تو دوبارہ مجھے بہت مارا
وہ خون روتا تھا حالت کو دیکھ کر میری
طمانچے لگتے گئے میں ضعیف ہوتی گئی
گواہ ہے میرا بھیا مجھے بہت مارا
بچھڑ گئی تھی سفر میں میں اونٹ سے گر کر
تلاش ختم ہوئی جب لعین کی مجھ پر
اٹھایا شمر نے درہ مجھے بہت مارا
لعیں نے ڈالا تھا زلفوں میں جیسے ہاتھ ترے
تمہارے لاشے سے زندان شام تک ایسے
پکڑ کے بالوں سے بابا مجھے بہت مارا
لحد بہن کی جو محسن بنائی عابد نے
یہ حال تھا ابھی مر جائے گا وہ رو رو کے
لحد سے اٹھتا تھا نوحہ مجھے بہت مارا
لحد میں آئیں گی دادی تو ان سے بولوں گی
میں چار برسوں میں لگتی ہوں آپ کے جیسی
ہوں میں بھی پہلو شکستہ مجھے بہت مارا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.