Wasiyat zehra aur
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
خواب میں جو زہرا نے بابا کو دیکھا ایک شب
خوش ہویں پاس بابا کے چلی جاؤنگی اب
ہاے رونے لگی بچوں کا خیال آ گیا جب
یہ خبر ہی نہ ہوی پاس حسین آ گےء کب
اماں ڈھونڈیں گے کہاں یاد گر آئیں گی
ہم تو مر جایں گے اگر آپ چلی جایں گی
ماں نے جب یہ سنا دل تڑپنے لگا
پیار کرتے ہوے فاطمہ نے کہا
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
ماں کسی کی ہمیشہ رہی ہے کبھی
میں بھی بچھڑی تھی اماں سے بچپن میں ہی
ماں کے جانے کا دکھ تو بہت تھا مگر
دیکھو میں بھی تو بن ماں کے جیتی رہی
تم کو میری قسم تم سے بچھڑے جو ہم
ضبط کرنا ہے اے لال ماں کا یہ غم
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
حال میں نے کسی کو سنایا نہیں
قد تو روی علی کو بتایا نہیں
میرا پہلو شکستہ ہے بس اس لیئے
اپنے سینے سے تجھکو لگایا نہیں
ٹوٹی ہیں پسلیاں کر نہ پای بیاں
کتنی تکلیف میں جی رہی ہے یہ ماں
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
مجھکو معلوم ہے میرے نور نظر
پیاس لگتی ہے تم کو بہت رات بھر
پیاس سہنے کی عادت بھی ڈالو زرا
پیاسا رہنا پڑے کب کہاں کیا خبر
پیاس تم کو لگے اور نہ پانی ملے
یہ دعا ہے کہ وہ دن نہ آے کبھی
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
اے میرے دل میرے چین میرے حسیں
نہ پریشان ہو ماں ابھی ہے یہی
دیکھو مرنے کی اب بات کرنا نہیں
موت سے پہلے ہم مرنا جاے کہیں
تم ہو دنیا میری تم سے ہے زندگی
تم کو دیکھوں تو چلتی ہیں سانسیں میری
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
تم کو کھانا بھی فضہ کھلاے گی اب
اور سویرے وہی منہ دھلاے گی اب
تم جہاں جاؤ گے ساتھ جاے گی وہ
ساتھ ماں کی طرح وہ نبھاے گی اب
پالے گی اب وہی ضد نہ کرنا کوئی
خوش رہوگے تو ماں کو بھی ہوگی خوشی
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
دن وہ آیا کہ جب چل بسی فاطمہ
ماں کی میت پہ شبیر نے دی صدا
تم بلاؤ گے تو پاس آؤں گا میں
ٹوٹے بند کفن فاطمہ نے کہا
آجا اے میری جاں تجھ پہ قربان ماں
جب حسین آکے لپٹے تو بولی یہ ماں
دیکھو حسین میرے حسین
ایسے نہیں کہتے
اے رضا اور ذیشان دل تھام لو
روکے شبیر کہتے تھے اماں سنو
دیکھو تم نے بلایا تو میں آگیا
جب بلاؤں گا آؤ گی وعدہ کرو
ماں نے وعدہ کیا بیٹا چپ ہوگیا
جب جنازہ اٹھا پھر نہ آی صدا
میرے حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.