Tazeem e Fatima Ki Samajhti Hain Aayatein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehputi
تعظیم فاطمہ کی سمجھتی ہیں آیتیں
اٹھتے ہیں جب رسول تو اٹھتی ہیں آیتیں
رکھتے ہیں اختیار یہ زہرا کے لاڈلے
گیسو سنوار دیں تو سنورتی ہیں آیتیں
وہ اور گھر ہیں جن پہ کہ بادل برستے ہیں
یہ گھر علی کا ہے سو برستی ہیں آیتیں
فضہ یہ فیض رزق علی و بتول ہے
تری زبان سے جو نکلتی ہیں آیتیں
تھامے ہوئے ہیں زینب و کلثوم ماں کا ہاتھ
قرآن کے سہارے پہ چلتی ہیں آیتیں
صحن ابوتراب ہے بنت رسول ہیں
نقش قدم جو بنتے ہیں بنتی ہیں آیتیں
زہرا کے گھر سے لوح پہ ہوتی ہیں منتقل
پھر لوح سے زمیں پہ اترتی ہیں آیتیں
وہ تین روز روٹیاں اور سورہ دہر کا
زہرا تمہارے رزق پہ پلتی ہیں آیتیں
ہم آیتیں سنائیں تو اکبر جواب میں
تسبیح بنت مصطفی پڑھتی ہیں آیتیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.