Is Baras Chehlum Manane Aao Chalein Karbala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Syed Abdullah Hussain
اس برس چہلم منانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
کربلا کی سرزمیں پہ ملتی ہے رب کی رضا
سب کو ملتا کربلا سے راستہ ہے خلد کا
یہ زمانے کو بتانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
کربلا جنت ہماری کربلا ہے درسگاہ
سر کا کعبہ ہے مکے میں دل کا کعبہ کربلا
مومنو دل کو جھکانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
اپنے ہاتھوں میں علم عباس کا لے کر چلو
رو کے پرسہ تم سکینہ کا انہیں دے کر چلو
اشک آنکھوں سے بہانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
عشق مولا کا سفر دل سے کریں گے مومنو
ہم نجف تا کربلا پیدل چلیں گے مومنو
غم جہاں بھر کے بھلانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
سجدے میں سبط نبی کا سر وہاں پہ کٹ گیا
ایک دن میں فاطمہ کا گھر وہاں پہ لٹ گیا
ساری دنیا کو بتانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
حق وہاں اجر رسالت کا کریں گے ہم ادا
ماتم شبیر کر لیں کربلا میں ہم بپا
فرش ماتم کا بچھانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
غم ہے مولا نہ ملا پانی تیرے بے شیر کو
اے وحید ہم اس برس چہلم پہ یہ شبیر کو
نوحہ رو رو کر سنانے آؤ چلیں کربلا
وعدہ زہرا سے نبھانے آؤ چلیں کربلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.