Be Sheer Hai Pyasa Mera Be Sheer Hai Pyasa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Sajjad Ashraf Taqvi
بے شیر ہے پیاسا میرا بے شیر ہے پیاسا
پردیس میں اک اجڑی ہوئی ماں کا تھا نوحہ
تکلیف کے آثار نمودار ہیں رخ پر
پیاسا ہے کئی روز سے صدقے ہو یہ مادر
دو بوند اسے پانی پلا لائیے مولا
شہ سے پھر کہنے لگی بانوئے دلگیر
اللہ کریں شاہ ہدا پانی کی تدبیر
مولا کہیں مر جائے نہ پیاسا میرا بچہ
سرور نے کہا غم نہ کرو بانوئے مضطر
پہناؤ اسے کپڑے نئے مادر اصغر
ہم لے کے چلے جائیں گے اس کو سوئے دریا
تیار کیا اصغر بے شیر کو ماں نے
بڑھ کے لیا آغوش میں پھر شاہ زماں نے
اور سوچ کے ماں باپ نے پیہم کیا گریہ
بانو نے کہا جاتا ہے اعدا کے مقابل
اے مولا یہی سوچ کے پھٹتا ہے میرا دل
کمسن ہے کہیں ڈر نہیں جائے میرا بیٹا
الغرض کہا شاہ نے میدان میں جا کر
پانی کا طلبگار ہوں اے فوج ستمگر
درکار ہے کمسن کے لئے آب ذرا سا
پانی نہ دیا تیر ستم حلق پہ مارا
اور ننھا مجاہد سوئے فردوس سدھارا
میدان میں رو رو کے یہ مولا نے پکارا
مارا اے کاتب تقدیر دہائی ہے دہائی
ننھی سی لحد ہاتھ سے سرور نے بنائی
دفنا کے کہا ارض بلا لے تجھے سونپا
کرتے ہیں بکا سید سجاد کے بابا
یاسر دل بانو پہ کڑا وقت ہے آیا
شہ آتے ہیں ہاتھوں پہ لئے بچے کا لاشہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.