Main Matami Hoon, Main Matami Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Saleem Mastan
میں عزادار ہوں میرا خمیر خاک شفا
میں عزادار ہوں نسبت ہے میری کرب و بلا
میں عزادار ہوں میں فاطمہ زہرا کی دعا
میں عزادار ہوں عظمت میرا قد ہے بڑا
زندگی فاطمہ زہرا نے عطا کی ہے مجھے
سانس بس ماتم سرور کے لیے دی ہے مجھے
بنت زہرا کا ہے احسان عزادار ہوں میں
اشک غم ہیں میری پہچان عزادار ہوں میں
مجھ پہ نازاں ہیں سلیمان عزادار ہوں میں
کر رہا ہوں میں جو اعلان عزادار ہوں میں
سانس چلتی ہے میری فرش عزا کی خاطر
میں تو زندہ ہوں فقط کرب و بلا کی خاطر
گود میں ماں نے سنائی ہے عزا کی لوری
دی ہے پرچم کے تلے مجھ کو وفا کی لوری
کبھی غازی کبھی اکبر کی ثنا کی لوری
میں نے جھولے میں سنی کرب و بلا کی لوری
خود کو شبیر کا دیوانہ بنا رکھا تھا
میں نے جھولے کو عزا خانہ بنا رکھا تھا
میں تو بچپن سے ہی جنت کی فضاؤں میں رہا
یعنی عباس کے پرچم کی ہواؤں میں رہا
شاہیاں بانٹنے والوں کے گداؤں میں رہا
فاطمہ اور سکینہ کی دعاؤں میں رہا
سر اٹھاتے ہوئے فتوؤں کو مٹا دیتا ہوں
یاعلی کہہ کے قدم اپنا بڑھا دیتا ہوں
قصر باطل کی میں بنیاد ہلا دیتا ہوں
ہاتھ ماتم کے لیے میں جو اٹھا دیتا ہوں
کون سمجھے گا زمانے میں اشارا میرا
باخدا چودہ محمد ہیں سہارا میرا
روز جاتا ہے بلندی پہ ستارا میرا
ہے سبیلوں پے تبرک پے گزارا میرا
جو ہیں قاتل کے طرفدار وہ ڈر جاتے ہیں
جتنے شبیر کے دشمن ہیں وہ مر جاتے ہیں
مرتبہ سارے زمانے سے الگ پایا ہے
میں نے شبیر کی بہنوں کا نمک کھایا ہے
کربلائی ہوں یہ اعزاز دیا ہے رب نے
مجھ کو ماتم کے لیے خلق کیا ہے رب نے
یاعلی کہہ کے سکھایا گیا مجھ کو چلنا
تربیت میں ہی سکھایا گیا ماتم کرنا
ماتمی ہوں سو میرا کام ہے آگے بڑھنا
میری فطرت میں نہیں خوف قضا سے ڈرنا
نوحہ زینب کا سنائیں گے جو مہدی سرکار
ماتمی حلقہ لگائیں گے سب ہی ماتمدار
ہوگی مصروف سبیلوں میں فرشتوں کی قطار
ہر طرف ہوگی فقط ہائے حسینا کی پکار
بچپنے سے ہی سدا زیر علم رہتا ہوں
منکر حق کے علاقے میں علی کہتا ہوں
مجھ سے پوچھو میں بتاتا ہوں کہ ہے کیا ماتم
لشکر ظلم کے چہرے پے طمانچہ ماتم
ہے تمنائے محمد کی تمنا ماتم
جتنا روکے گا کوئی اتنا بڑھے گا ماتم
پردہ غیب سے مہدی جو وسیم آئیں گے
جو بھی ماتم کے مخالف ہیں نہ بچ پائیں گے
خانہ کعبہ سے نکلے گا جلوس عاشور
قبر زہرا پہ بھی جائے گا جلوس عاشور
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.