Chehlum Mana Rahi Hai Behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Arbaeen recited by Syed Ali Mehdi
غریب بھائی کا چہلم منا رہی ہے بہن
لحد پہ بھائی کے آنسو بہا رہی ہے بہن
پہنچ کے بھائی کی جاگیر میں نہ ضبط رہا
کے خود کو ناقے سے اپنے گرا رہی ہے بہن
یہ قبر شہ سے صدا آئی اربعین کے روز
ہٹو ہٹو ذرا جابر کے آرہی ہے بہن
یوں مضطرب ہے بیابان نینوا کی فضا
کے جیسے خاک ہوا میں اڑا رہی ہے بہن
لپٹ کے بھائی کی تربت سے قید خانے کا
تمام حال بلک کر سنا رہی ہے بہن
پدر کے سینے پہ سوتے ہو تم علی اصغر
واں قید خانے میں تم کو بلا رہی ہے بہن
ہر ایک لمحہ بپا کر کے مجلس و ماتم
عزائے شہ کا سلیقہ سکھا رہی ہے بہن
نہیں ہے جان بدن میں نہ آرزو دل میں
نہ جانے کیسے مدینے کو جا رہی ہے بہن
چلو چلو ذرا پیدل چلو اے زوارو
غریب زہرا کی تم کو بلا رہی ہے بہن
قلم کو روکو حسن کاظمی، علی مہدی
کے غش حسین کی تربت پہ کھا رہی ہے بہن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.