Batool Ki Taqleed
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Saleem Mastan
نہ پوچھو ہم سے کہ ہے کیا بتول کی تقلید
کی عصمتوں نے ہمیشہ بتول کی تقلید
ازل سے کرتی ہیں دونوں ہی راہ عصمت پر
جناب مریم و حوا بتول کی تقلید
جناب عالیہ زینب گواہی دیتی ہیں
ہے شام و کوفے کا خطبہ بتول کی تقلید
جو پوچھا حضرت سلمان سے کہ دین ہے کیا
تو سر جھکا کے پکارا بتول کی تقلید
غدیر کا ہے خلاصہ ولایت حیدر
مباہلے کا خلاصہ بتول کی تقلید
خدا گواہ کہ کر سکتے ہیں فقط معصوم
ہر ایک کر نہیں سکتا بتول کی تقلید
امام عصر کا جب بھی ظہور ہوگا عماد
کرے گا سارا زمانہ بتول کی تقلید
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.