Ya Saree-ur-Raza Ya Saree-ur-Raza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
یا سریع الرضا اغفر لمن لا یملک الا الدعا فانک فعال لما تشاء یا من اسمہ دواء و ذکرہ شفاء و طاعتہ غنی
تو ہی کبیر تو ہی کبریا تو راہ نما
رگ گلو سے بھی نزدیک تو ہر ایک لمحہ
ہے تیرے نام کی تاثیر ہر مرض کی دوا
ہے تیرے ذکر میں پوشیدہ میرے حق میں شفا
بغیر مانگے ہی کرتا ہے تو عطا پہ عطا
صدا سے پہلے ہی سنتا ہے سائلوں کی صدا
علی وسیلہ بنے اور کمیل پائے شفا
اسی کے نام سے منسوب ہو گئی یہ دعا
شب جمعہ ہے دعائے کمیل شکر تیرا
یہ ابتدا ہے تو ہے انتہا حدیث کساء
الہی تیری رضا کے سوا کچھ اور نہیں
کہ میرے پاس دعا کے سوا کچھ اور نہیں
تو میرے عیب چھپاتا ہے ڈال کر پردہ
الہی دیتا ہوں میں تجھ کو واسطہ اس کا
وہی جو شام غریباں میں دے رہی تھی صدا
نہیں ہے کچھ بھی میرے پاس اس ردا کے سوا
رسول زادی کے پردہ کی لاج رکھ لینا
بھرم دعاؤں کا میری بھی آج رکھ لینا
رسول پاک کے صدقہ میں اے خدا گھر گھر
شعاع علم کی کرنوں کا مستقل ہو گزر
کھلا رہے میرے بچوں پہ شہر علم کا در
رہے جوانوں کی ہر دم تیری رضا پہ نظر
تیری رضا کے بنا رزق علم کیا ہو عطا
جو تو نہ چاہے در علم کھل نہیں سکتا
میرے خدا وہ زبانیں جو تیری حمد کریں
وہ تیرے پنجتن پاک کی دعا میں رہیں
کبھی وہ نار جہنم کی سختیاں نہ سہیں
پل صراط سے بے خوف و بے خطر گزریں
گناہ گاروں کو یہ آسرا ہے صبح و مسا
کھلا ہوا ہے مسلسل تیرا در توبہ
الہی سیدی مولائی یا عزیز و حکیم
جلیل و قادر و جبار العلی و عظیم
تیری ہی حمد ہے تو رب العالمین و رحیم
غم حسین کے صدقے کرم ہو ہم پر کریم
صدائے سرور و ریحان سن میرے اللہ
بروز حشر ہو سایہ ردائے زہرا کا
وہ ایک مریض جو شام کہہ کے روتا تھا
جھکائے سر وہ حیا دار روتا جاتا تھا
پہن کے بیڑیاں جو کربلا سے شام گیا
اسی مریض کے صدقے سے مانگتے ہیں شفا
مرض سے پہلے دوا خلق کی ہے تو نے خدا
برائے سید سجاد دے ہمیں بھی شفا
شکستہ پہلوئے زہرا کا واسطہ اے خدا
جو وقت غسل علی نے بصد بکا دیکھا
تو اپنے آنسو علی سا جری نہ روک سکا
خدا کا شیر بھی اک چیخ مار کر رویا
اسی رسول کی بیٹی کا واسطہ ہے خدا
ہو والدین کو صحت کے ساتھ عمر عطا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.