Bais Hai Yeh Kalaam Khuda Ke Nuzool Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Syed Mudassir Mehdi
باعث ہے یہ کلام خدا کے نزول کا
لوگو مفاخرہ ہے علی و بتول کا
حیدر نے پاک زہرا کی سن کر فضیلتیں
بولا خدا نے بخشی ہیں مجھ کو بھی رفعتیں
میں ہی خدا کے ہاتھ سے بانٹے ہوں عزتیں
افلاک کی ہیں میری کف پا میں منزلیں
یہ عرش میرے پاؤں کے تلووں کی دھول ہے
خالق کے گھر کے صحن میں میرا نزول ہے
اک دن علی سے کہنے لگیں پاک سیدہ
میری فضیلتیں ہیں علی آپ سے سوا
میں ہی ہوں انما کے لیے درس کی جگہ
میں ہی ہوں دو جہاں کی بتولوں کی کبریاء
میں دو جہاں میں فخر رسالت مآب ہوں
رتبے میں کبریاء کی میں پہلی کتاب ہوں
کہنے لگیں یہ فاطمہ عالی مقام ہوں
میں آسیہ و حوا کی جگ میں امام ہوں
میں ہی کلام حق کا جہاں میں کلام ہوں
میں لائق درود ہوں اور صبح و شام ہوں
عرش بریں تو میری ہی جوتی کا سایہ ہے
میں نے خدا کی ذات کو ظاہر کرایا ہے
بولے علی و زہرا کہ یہ مصطفی کریں
چل کر نبی کے پاس یہی التجا کریں
یعنی ہماری بات کا وہ فیصلہ کریں
کار خدا ہے اصل میں کار خدا کریں
اپنی فضیلتیں انھیں چل کر سناتے ہیں
اللہ کے حبیب سے اب داد پاتے ہیں
کہنے لگے علی مرا رتبہ فراز ہے
یہ ع میرا عین الہی کا راز ہے
اور ل لم یلد کی بقا کا جواز ہے
یہ ی سے میری ذات ہی آدم نواز ہے
عالی جناب ہوں مرا آقا رسول ہے
رتبہ بڑا ہے مرا مری کف بتول ہے
جا کر نبی کے پاس ہوئے سر بہ سر خشوع
سرور کو رفعتیں وہ سنانا ہوئے شروع
زہرا نے پاک بابا سے ایسے کیا رجوع
اور پھر سبھی معاملہ مل کر کیا طلوع
بولے علی کہ آپ خدا کا یقین ہیں
دارین میں بس آپ ہی صادق امین ہیں
سن کر تمام بات محمد نے یہ کہا
بے شک ہیں آپ دونوں کے رتبے جدا جدا
لیکن میں ایک بات سے کرتا ہوں فیصلہ
تو عالیہ کی ماں ہے یہ عباس کا پتا
بے شک ہیں ترے در پہ فرشتے جھکے ہوئے
لیکن علی کو بندے ہیں خالق کہے ہوئے
ف سے میں فخر فاتح بدر و حنین ہوں
ہاں میں الف سے ام ابیہا کی زین ہوں
یہ میم سے میں مادر حسن و حسین ہوں
اور ہ سے ہل اتی کی میں ہستی پہ دین ہوں
میں ہوں صداقتوں کا جہاں لا شریک ہوں
خالق کی طرح میں بھی یہاں لا شریک ہوں
الحمد ایک سورہ ء کوثر بھی ایک ہے
گر ہے بتول ایک تو حیدر بھی ایک ہے
جیسے ہے ایک باغ کو ہر اک کلی عزیز
نور خدا کو جیسے ہے نور جلی عزیز
بالکل اسی طرح ہے مجھے یہ ولی عزیز
خالق کو میں عزیز ہوں مجھ کو علی عزیز
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.