Pardes may zainab kho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Alamdar Razvi
پردیس میں زینب کھو بیٹھی
اٹھارہ برس کے پالے کو
روتے ہیں کھڑے سب آل نبی
اٹھارہ برس کے پالے کو
ارمان نہ نکلا بانو کا
ہے لاش پہ نوحہ بانو کا
پاے گی کہاں یہ کوک جلی
اٹھارہ برس کے پالے کو
نازوں سے مرادوں سے پالا
شادی کا زمانہ جب آیا
میدان میں کھو کر بیٹھ گیء
اٹھارہ برس کے پالے کو
دل تھام کے اکبر کی مادر
سرور سے یہ کہتی تھی روکر
کھو آے کہاں اے ابن علی
اٹھارہ برس کے پالے کو
قسمت کا کروں میں کس سے گلہ
قدمت کے عوض کچھ بھی نہ ملا
سہرا بھی نہ زینب باندھ سکی
اٹھارہ برس کے پالے کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.