Waqte aakhir ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Ali Yazdan
وقتِ آخر یہ مصیبت کی گھڑی ہے بابا
بیٹھی امت ہے تیری زہرا کھڑی ہے بابا
کلمہ گویوں نے کیا ہے شہید محسن کو
قتلِ محسن سے کمر ٹوٹ چکی ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
پسلیاں ٹوٹی ہوی اور لیےء جلتا دامن
ایسے زہرا تیری دربار گیء ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
قسم اللّٰہ کی میں جھوٹ نہیں بولتی ہوں
تیری صدیقہ یہ اب بول رہی ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
سانس لیتی ہوں تو تکلیف مجھے ہوتی ہے
کیوں کہ ہر پسلی میری ٹوٹ چکی ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
اپنے رخساروں کی سرخی کو چھپاؤں کیسے
سامنے میرے میری بیٹی کھڑی ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
میرے شبیر کی گردن پہ چھری تھی جو رواں
وہ چھری ہاتھ پہ میرے بھی چلی ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
میری تربت پہ پڑھے نوحہ حسن اور یزداں
سب دعاؤں میں دعا ان کی یہی ہے بابا
وقتِ آخر یہ مصیبت۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.