Tukray Hasan Ke Lal Ke Gathri Mein Aaye Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Qasim (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
ٹکڑے حسن کے لعل کے گٹھڑی میں آئے ہیں
ارمان ماں کے خاک میں کس نے ملائے ہیں
کیسے اٹھائیں لاش کو، غربت حسین کی
مقتل میں شاہ دین عبا کو بچھائے ہیں
قاسم کی ماں شہید کا چہرہ نہ دیکھنا
مہندی کے کچھ نشان سموں نے لگائے ہیں
فروا جواں شہید کا پرسہ قبول ہو
سیدانیاں خیام میں حلقہ بنائے ہیں
مہندی لگی ہوئی ہے یا قاسم کا خون ہے؟
کبری پہ دن سہاگ کے کیسے یہ آئے ہیں
اتنا لپٹ کے روئے کہ غش کھا کے گر گئے
قاسم پہ یوں حسین نے آنسو بہائے ہیں
حیدر یہ پوچھتی رہی تحریر چیخ کر
نوحہ لکھا یا لاش کے ٹکڑے سجائے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.