Salaam Aye Zuhair Ibn Qain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on As'hab e Hussain recited by John Rizvi
اب اور بیاں کون کرے تیری بڑائی
عباس کے بھائی نے کہا ہے تجھے بھائی
تجھ پر ہو سلام اے شہ والا کے فدائی
گھر چھوڑ دیا تو نے وفا ایسی نبھائی
اسلام کی خاطر تو بن گیا ناصر
شبیر سے تو کہتا رہا مولا میں حاضر
اے قین کے بیٹے اے زہیر صف اول
ہاں آج بھی زندہ ہے زمانے میں ترا کل
رہوار کو تلوار کو بس کہہ دے اگر چل
تو اپنے حریفوں میں مچا دیتا ہے ہلچل
اے ناز شجاعت یہ زور یہ طاقت
تو رن میں اتر آئے تو دشمن پہ ہو ہیبت
بولے شب عاشور دیا شاہ نے بجھا کے
جو چاہے چلا جائے ابھی جان بچا کے
اس وقت کہا تو نے یہ شبیر سے آ کے
جینا ہے مجھے آپ پہ سر اپنا کٹا کے
یہ تجلی یہ سرور کی تسلی
مہدی نے تجھے کہہ کے پکارا ہے بجلی
یہ رتبہ سعید اور ترے حصے میں آیا
ہاں وقت نماز آیا تو یہ فرض نبھایا
جب تیر چلے اپنا بدن ڈھال بنایا
خود زخم سہے دلبر زہرا کو بچایا
زہرا ہوئیں راضی اے غازی کے غازی
سینے سے لگا کے تجھے کہتے تھے نمازی
جب اوڑھ لیا عشق ولایت کا لبادہ
آنکھوں میں نظر آنے لگا تیرا ارادہ
یہ فکر تھی بس زندہ رہے فاطمہ زادہ
دشمن کے گلے کاٹ دیئے سو سے زیادہ
جو سامنے آیا وہ بچ نہیں پایا
تو نے ہی ستمگاروں سے خیموں کو بچایا
اے عزادارو سنو کرب و بلا کا منظر
رن میں جس وقت زہیر آئے مجاہد بن کر
دبدبا دیکھ کے مقتل میں یہی شور اٹھا
قین کا بیٹا زہیر آیا بہادر آیا
وہ رجز تو نے پڑھی خوف فضا میں چھایا
غیض میں لشکر باطل کو یہی بتلایا
پھر وغا کے لئے جب خود کو اتارا رن میں
موت تھرانے لگی کتنوں کو مارا رن میں
رن میں اک شور تھا اللہ رے ایسا حملہ
ہو بہو لگنے لگا شیر کے جیسا حملہ
حکم آیا کے اسے چاروں طرف سے گھیرو
اس سے تنہا نہ لڑا جائے گا مل کر مارو
تم کسے مارنے آئے ہو خدا سے تو ڈرو
وہ محمد کا نواسہ ہے زرا خوف کرو
مجھ کو معلوم ہے شبیر کی نصرت کا صلہ
حج سے آتے ہوئے میں راہ میں جب ان سے ملا
ان کو دیکھا تو مجھے یاد محمد آئے
میرا دل کیا ہے مری جان فدا ہو جائے
اک طرف حملے کو تیار کثیر شقمی
اک طرف اس کا بیٹا تھا مہاجر نامی
مل کے دونوں نے جو تلوار سے مارا ہائے
رن میں گھوڑے سے بن قین زمیں پر آئے
الغرض خلد چلے رن میں شہادت پا کے
جون و ذیشان کہا شہ نے یہی پاس آ کے
اے بہادر اے شجاعت کے پرستار سلام
دیکھ کرتے ہیں تجھے حیدر کرار سلام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.