Tum roz meri qabr pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
زہرا سے حال پوچھنے جب آے مرتظی
رو رو کے فاطمہ نے وصیت میں یہ کہا
میرے حسن حسین کو لانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ آنا ابوالحسن
تشنہ لبی میں اسکو آتا نہیں ہے چین
راتوں کو مانگتا ہے پانی میرا حسین
اٹھ اٹھ کے اس کو پانی پلانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
کھایا تھا جب طمانچہ تھا سامنے حسن
روتا ہے میرے غم میں وہ میرا گل بدن
تم اسکو پاس اپنے بٹھانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
آے گا میرے گھر بن کر دعا میری
کرتا سیا ہے اس کا ایک ہاتھ سے علی
عباس کو یہ بات بتانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
جب بیٹیوں کو میری یاد آے یا علی
پردے میں شب کے ہاے دیکھو کبھی کبھی
ان کو بھی میری قبر پہ لانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
پھر روکے بولی زہرا اے وقت کے امام
تم کو میں ہاتھ اٹھا کیسے کروں سلام
اٹھتا نہیں ہے اب میرا شانہ ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
جب مجھکو غسل دینے آؤ گے یا علی
کچھ ایسے زخم ہیں جو دیکھوگے اس گھڑی
بچوں سے میرا حال چھپانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
میت سے میری آ کے لپٹے گا جب حسین
نازک بہت ہے دیکھو وہ میرے دل کا چین
آہستہ اس کو ماں سے چھڑانا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
زیشان اور رضا وہ کہتی تھی یا علی
زہرا کا ساتھ تم نے چھوڑا نہیں کبھی
تنہائی میں بھی ساتھ نبھایا ابوالحسن
تم روز میری قبر پہ۔۔۔
میرے حسن حسین کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.