Sakina Bibi Ka Janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
وہ شام کا زندان وہ غربت وہ اندھیرا گرتے کا کفن اور سکینہ کا جنازہ سجاد سے جب لاشہ بہن کا نہیں اٹھا
لاشے پہ رباب آکے یہ کرنے لگیں نوحہ اے بیبیوں تم میری مدد کرنے کو آؤ مظلوم سکینہ کے جنازے کو اٹھاؤ
سکینہ بی بی کا ہے جنازہ اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
یہ رونے والی کا ہے جنازہ اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
ہیں ہاتھ اب بھی رسن میں اس کے یتیم بیکس غریب دکھیا
ہم ہی ہیں اب اس وطن میں اس کے تھی کتنی مظلوم و بے سہارا
نہ جانے کب سے یہ تشنہ لب ہے چچا کے سر کے قریب لاکر
نمی نہیں ہے بدن میں اس کے پکڑ کے بالوں سے جس کو مارا
یہ میری پیاسی کا ہے جنازہ یہ اس بھتیجی کا ہے جنازہ
اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
وہ جس کی سوکھی ہوئی رگوں پر
چلا تھا کرب و بلا میں خنجر
بھرا تھا تیروں سے اس کا سینہ
جس کو مارا رلا رلا کر
یہ اس کی بیٹی کا ہے جنازہ
اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
جلا ہے گرتا ہیں کان زخمی ملا جو پانی تو اس نے لاکر
گلے میں پیوست ہے رسن بھی گرایا عابد کی بیڑیوں پر
کہیں پہ کھایا تھا تازیانہ کہیں سے چادر ملی تو پہلے
کہیں یہ ناقے سے گر گئی تھی ہمیں اڑھائی ہے اس نے آکر
یہ غم کی ماری کا ہے جنازہ یہ سب کی پیاری کا ہے جنازہ
اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
ہے اس کے بالوں میں بھی سفیدی
کمر بھی خم ہو چکی ہے اس کی
اسے بھی دربار جب بلایا
پکڑ کے دیوار یہ چلی تھی
جنازہ بتول جیسی کا ہے جنازہ
اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
میں اس کی حالت بتاؤں کیسے جسے رہائی کی آرزو تھی
اب اور غربت سناؤں کیسے وہ اب ہمیشہ رہے گی قیدی
تمہیں خبر ہے میں اس کی ماں ہوں مدینے والے بھی رو دیئے جب
مدد کرو میں اٹھاؤں کیسے رضا و ذیشان ماں پکاری
یہ میری بچی کا ہے جنازہ یہ شام والی کا ہے جنازہ
اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ اٹھاؤ زینب اٹھاؤ فضہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.