Sitam Baba Ki Ummat Ka Kabhi Bhoolein Nahi Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi, Rizwan Zaidi
ستم بابا کی امت کا کبھی بھولیں نہیں زہرا
وہ جلتا گھر کا دروازہ کبھی بھولیں نہیں زہرا
نبی زادی کے بالوں کی سفیدی یہ بتاتی ہے
بھرے دربار میں جانا کبھی بھولیں نہیں زہرا
طمانچوں کے نشاں شبیر نہ دیکھے اس لئے اپنا
چھپانا لعل سے چہرہ کبھی بھولیں نہیں زہرا
رسن دیکھی گلے میں مرتضی کے ہائے بی بی نے
علی پر ظلم اعدا کا کبھی بھولیں نہیں زہرا
تھیں ان کی پسلیاں ٹوٹی ہوئیں اور زخم پہلو تھا
مسلسل درد کا اٹھنا کبھی بھولیں نہیں زہرا
رہیں جب تک بھی زندہ بس اسی کو روتی رہتی تھیں
بچھڑنا اپنے محسن کا کبھی بھولیں نہیں زہرا
کھلے تھے جس گھڑی بند کفن تو ماں کی میت سے
لپٹ کر لعل کا رونا کبھی بھولیں نہیں زہرا
چلے تھے تربت مادر سے شہ کرب و بلا جس دم
شہ مظلوم کا جانا کبھی بھولیں نہیں زہرا
جسے اظہار بن میں کر دیا پامال اعدا نے
وہ شہ کا بے کفن لاشہ کبھی بھولیں نہیں زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.