Chalo Asghar Chalo Karb-o-Bala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Meesam Kashmiri
چلا جو قافلہ یثرب سے سوئے کرب و بلا
وداع کرتی تھی اصغر کو فاطمہ صغری
مگر نہ ہوتے تھے خواہر سے جب صغیر جدا
قریب آ کے یہ اصغر سے شاہ دیں نے کہا
چلو اصغر چلو کرب و بلا تم کو بلاتی ہے
سنو مقتل سے ہل من کی صدا تم کو بلاتی ہے
لپٹ کر جو کیا تھا میں نے نانا جاں کے سینے سے
نبھانے جا رہا ہوں وہ ہی وعدہ میں مدینے سے
میرے نانا سے وعدے کی وفا تم کو بلاتی ہے
ادھوری ہو گی جنگ کربلا گر تم نہ جاؤ گے
تمہی تو حرملہ کا تیر کھا کر مسکراؤ گے
میرے اصغر شہادت کی ضیا تم کو بلاتی ہے
بس اب کہہ دو مدینے کی فضاؤں کو خدا حافظ
کہو بیمار صغری کی صداؤں کو خدا حافظ
چلو بیٹا زمین نینوا تم کو بلاتی ہے
سکتا ہے میرے نانا کا دیں اس کو بچا لو تم
شریعت لڑکھڑاتی ہے اسے بڑھ کر سنبھالو تم
خدا کے دیں کے رونے کی صدا تم کو بلاتی ہے
وہ پھر آغوش صغری سے پدر کی گود میں آیا
ہمک کر لال شاہ بحر و بر کی گود میں آیا
کہا جب شہ نے خالق کی رضا تم کو بلاتی ہے
اے بیٹا جب بھی مانگیں گے دعائیں ماتمی میرے
تمہیں روتے ہوئے دیں گے صدائیں ماتمی میرے
ہر اک مجبور و بیکس کی دعا تم کو بلاتی ہے
کہا اظہار یہ شبیر نے اے میری جاں اصغر
جہاں تم حرملہ کا تیر کھاؤ گے وہاں اصغر
بچھا کر ماں میری فرش عزا تم کو بلاتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.