Hussain-o-Minni Wa Ana Minal Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajiha Hasan Zaidi, Syed Ali Zia Rizvi
اترا جو اسماں سے محضر بہ شور و شین
بیت الشرف میں گونج اٹھے سیدہ کے بین
فرماتے تھے حبیب خدا شاہ مشرقین
حسین منی و انا من الحسین
کرب و بلا میں میرا پسر مارا جائے گا
پیاسا رہے گا بوند نہ پانی کی پائے گا
انصار و اقربا کی یہ لاشیں اٹھائے گا
اسلام کو بچائے گا میرا یہ نور عین
ہنس کر سہے گا یہ ہر اک رنج و ملال کو
جھولے سے لے کے جائے گا بانو کے لال کو
پانی مگر نہ دے گا کوئی نونہال کو
پیاسا ہی مارا جائے گا اصغر سا نورعین
سر سب سے آگے نیزے پہ ہو گا حسین کا
گر بھائی بے کفن تو بہن ہو گی بے ردا
دربار میں یزید کے جائے گا قافلہ
زینب دربار شام میں بن جائے گی حسین
یہ سن کے بولیں فاطمہ زہرا دہائی ہے
فرط الم سے آنکھوں میں تاریکی چھائی ہے
بابا خبر یہ آپ نے کیسی سنائی ہے
پاتا نہیں ہے میرا دل درد مند چین
پھر سیدہ نے پوچھا اے تاج سر یقیں
کہیے ابوالحسن بھی تو ہوں گے وہیں قریں
میں اور آپ ہوں گے کہا کوئی بھی نہیں
نہ میں نہ تم نہ ہوں گے علی فاتح حنین
دیکھے گا ایک دن میں اکتر کی لاش کو
کڑیل جواں پسر علی اکبر کی لاش کو
دریا پہ چھوڑ دے گا برادار کی لاش کو
میری طرح یہ رکھے گا ایماں کی زیب و زین
جل جائیں گے خیام یہ آفت بھی آئے گی
زینب کے بازوؤں میں رسن باندھی جائے گی
رخسار پہ طمانچے سکینہ بھی کھائے گی
جلتی زمیں پہ ہو گا تن شاہ مشرقین
محسن یہ سن کے فاطمہ زہرا ہوئیں ملول
روح الامیں پکارے کہ کہہ دیجئے رسول
اک قوم خلق ہو گی بہ انداز بوئے پھول
تابہ ابد جو روئے گی کہہ کر حسین حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.