Laut Ke Ghar Mein Aao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
بجھ گئی پیاس چچا لوٹ کے گھر میں آؤ
پوری کر دو یہ دعا لوٹ کے گھر میں آؤ
ہوتے جاتے ہیں بہت شام کے گہرے سائے
کوئی بھی گھر میں نہیں کون مجھے بہلائے
تم کو دیتی ہوں صدا لوٹ کے گھر میں آؤ
جانتی ہوں کہ کٹے آپ کے بازو رن میں
آپ کے بعد بچا کیا ہے میرے دامن میں
کچھ نہیں کرتی گلہ لوٹ کے گھر میں آؤ
اے چچا دیکھیے چھنتی ہے پھپھی کی چادر
بھائی سجاد کا کھینچا ہے لعیں نے بستر
کیا نہیں تم کو پتا لوٹ کے گھر میں آؤ
مجھ کو معلوم نہ تھا دور وطن سے آکر
آپ سو جائیں گے دریا پہ علم لہرا کر
لو چچا دن بھی ڈھلا لوٹ کے گھر میں آؤ
ننھے جھولے میں کبھی گود میں مادر کی کبھی
دیکھتی ہوں کے مہک پاؤں کہیں اصغر کی
ساتھ اصغر کے چچا لوٹ کے گھر میں آؤ
ماں یہ کہتی ہے کہ ہم قیدی بھی ہوں گے عمو
چھن گئیں بالیاں کھائے ہیں طمانچے عمو
دیکھو دامن بھی جلا لوٹ کے گھر میں آؤ
شام سے آج بھی زائر جو کوئی آتا ہے
ساتھ ریحان وہ پیغام یہی لاتا ہے
میں ہوں زنداں میں چچا لوٹ کے گھر میں آؤ
رو کے زینب نے کہا بالی سکینہ میری
بے چچا اور بے پدر ہونا ہے قسمت تیری
کس کو دیتی ہے صدا لوٹ کے گھر میں آؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.