Sadat Ka Muqaddar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Laiq Reza
سادات کا ہوا ہے مقدر لہو لہو
مسجد میں مصطفی کا برادر لہو لہو
گونجے گی اب کہاں پہ سلونی کی وہ صدا
مسجد لہو لہو ہے تو منبر لہو لہو
تیور یہ کہہ رہے ہیں امت کے آل سے
اس گھر کے ہوں گے اکبر و اصغر لہو لہو
ڈوبا ہوا لہو میں دیکھا جو مرتضی کو
عباس کے ہوئے ہیں تیور لہو لہو
کتنی ستم بھری ہے یہ اکیسویں کی رات
روتے رہے ہیں سید شب بھر لہو لہو
قد قتل الامیر کی دیتا ہے رو صدا
جبریل کے ہوئے ہیں شہپر لہو لہو
زینب سنبھالو خود کو بولے یہ رو حسین
ہیں دیکھنے تمہیں تو بہتر لہو لہو
سادات کے نصیب سے عیدیں نکل گئیں
جب سے ہوئے ہیں مسلم و حیدر لہو لہو
بہلول اب تو آئے وہ لینے کو انتقام
جس کا کہ ہو گیا ہے بھرا گھر لہو لہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.